سورة القصص - آیت 21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی شہر سے خوفزدہ ہو کر خفیہ طور پر نکلے اور خدا کی جناب میں دعا مانگی کہ خداوند مجھے ظالموں کے پنجے سے نجات دے (٤)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

11۔ جو بے قصور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ کسی شریعت یا انصاف کے قانون سے ایسی خفیف بے احتیاطی کی سزا قتل نہیں ہے۔ (وحیدی)