سورة القصص - آیت 11

وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس نے موسیٰ کی بہن سے کہا، اس کے پیچھے پیچھے چلی جا چنانچہ وہ (بچ کر) کنارے سے موسیٰ کو اس طرح دیکھتی رہی کہ وہ (فرعون والے) اس کا احساس نہ کرسکے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ کہ وہ بچے کی بہن ہے اور یہ معلوم کرنے کے لئے ساتھ ساتھ چلی آرہی ہے کہ اسے کون اٹھاتا ہے اور کدھر لے جاتا ہے؟