سورة القصص - آیت 9

وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِّي وَلَكَ ۖ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَىٰ أَن يَنفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرعون کی بیوی نے اس سے کہا یہ میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈ ہے اسے قتل نہ کرو، عجب نہیں کہ یہ ہم کو فائدہ پہنچائے یا ہم اسے بیٹاہی بنالیں اور وہ (انجام سے) بے خبر تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی انہیں خبر نہ تھی کہ بڑا ہو کر کیا کریگا۔ انہوں نے خیال کیا کہ بنی اسرائیل میں سے کسی نے ڈر کے مارے اسے دریا میں ڈال دیا ہوگا ایک لڑکا نہ مارا تو کیا ہوا۔ “