سورة النمل - آیت 92

وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز یہ کہ میں قرآن پڑھ پڑھ کرسناتا رہوں اب جو شخص راہ ہدایت اختیار کرے گا تو وہ اپنے ہی بھلے کے لیے اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہوتوان سے کہہ دیجئے کہ میں تو بس ایک ڈرانے والا ہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ کسی کو راہ حق پر لے آنا میرا کام نہیں ہے اور نہ مجھ پر اس کی ذمہ داری ہے۔