سورة النمل - آیت 89

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوشخص نیکی لے کرحاضر ہوگا تو اس کو اس نیکی سے بہتر بدلہ ملے گا اور یہ لوگ اس دن کی گھبراہٹ سے امن میں رہیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف3۔ نیکی سے مراد ہر نیک کام ہے بعض مفسرین (رح) نے اس سے مراد ” لا الہ الا اللہ“ بعض نے اخلاص اور بعض نے فرائض کی ادائی کی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے عام رکھا جائے، تخصیص کی کوئی وجہ نہیں۔ (شوکانی)