سورة النمل - آیت 72

قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تو وہ بات کب ہونے والی ہے جس بات کے لیے تم جلدی مچارہے ہو عجب نہیں اس کا ایک حصہ بالکل قریب آگیا ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

۔ یعنی قریب ہی پہنچ گیا ہو۔ اس ” کچھ عذاب“ سے مراد قبر کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور وہ عذاب بھی جس سے مشرکین مکہ بدر کے دن دوچار ہوئے۔ (شوکانی)