سورة النمل - آیت 48

وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس شہر میں نوآدمی تھے جو ملک میں فساد بپا کرتے پھرتے تھے اور کوئی اصلاح کا کام نہ کرتے تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ اصل میں لفظ ” رھط“ کے معنی جتھہ کے ہیں۔ مراد ایسے نو سردار ہیں جن میں سے ہر ایک اپنے ساتھ گویا ایک جتھا رکھتا ہے۔ یہ سب ” قدار“ ملعون (جس نے اونٹنی کو زخمی کیا تھا) کے ساھی تھے۔ (شوکانی)