سورة النمل - آیت 20
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا، کہ میں (فلاں) ہدہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے (٤)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ یعنی کیا دوسرے پرندوں میں چھپ گیا ہے جو نظر نہیں آرہا؟