سورة النمل - آیت 1

طس ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

طس۔ یہ سورۃ قرآن اور اس کتاب کی آیتیں ہیں جو (حق وباطل اور احکام وہدایات کو) صاف صاف بیان کرنے والی ہے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ ” کھلی کتاب“ یعنی جو مضمون اور مدعا بیان کرنے میں بالکل صاف اور واضح ہے۔ اس سے مراد خود قرآن ہے یا یہ سورۃ یا لوح محفوظ۔ (شوکانی)