سورة الشعراء - آیت 212

إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بلاشبہ وہ شیاطین آسمان کی خبر سننے سے روک دیے گئے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ اب کسی طرح ممکن نہیں کہ آسمان پر چڑھ کر اللہ کی وحی سن سکیں اور قرآن کریم کا ایک حرف بھی اچک لائیں۔ (دیکھئے حجر 170-180 سورۃ الجن، 8۔9)