سورة الشعراء - آیت 129
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ یہیں رہنا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ یعنی بڑے بڑے قلعے اور محل تعمیر کرتے ہو یا پانی کے بند اور زمین دوز نہریں نکالتے ہو۔ (ابن کثیر۔ روح)