سورة الشعراء - آیت 128

أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ کیا بات ہے کہ تم ہر بلندی پر عبث یادگاریں تعمیر کررہے ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی اسے بلا ضرورت اور بلامقصد بناتے ہو۔ صرف اس لئے کہ اپنی شان و شوکت اور خوشحالی کا مظاہرہ کرسکو۔ (کبیر)