سورة الشعراء - آیت 123

كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قوم عاد نے رسولوں کی تکذیب کی (٧)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ عاد اس قوم کے ” جد اعلیٰ“ کا نام تھا۔ عرب عموماً اپنے محاور ات میں کسی بڑے قبیلے یا قوم کو اس کے ” جد اعلیٰ“ کے نام سے تعبیر کرلیتے ہیں جیسا کہ بنی یا آل فلاں کہہ دیتے ہیں۔ (روح) ان کا مسکن حضرموت کے قریب اس جگہ تھا جسے اب ” ربع خالی“ کہا جاتا ہے۔ (دیکھئے سورۃ اعراف آیت 65) اس قوم نے اگرچہ صرف حضرت ہود ( علیہ السلام) کو جھٹلایا لیکن چونکہ ایک پیغمبر کو جھٹلانا دراصل تمام پیغمبروں کی تکذیب ہے۔ اس لئے فرمایا گیا کہ ” عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا“۔ کما فی قصة نوح۔ (قرطبی)