سورة الشعراء - آیت 115

إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میں تو بس صاف طور پر ایک ڈرانے والا ہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ لہٰذا جو بھی مجھے سچا سمجھتے ہوئے میری اطاعت قبول کرے اور میرے راستے پر چلے وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں۔ وہ شریف و امیر زادہ ہو یا غریب اور معمولی پیشہ ور۔