سورة الشعراء - آیت 109
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر طلب نہیں کرتا میرا اجرتو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ یعنی بالکل بے لوث ہو کر تمہیں یہ دعوت دے رہا ہوں۔ میری کوئی ذاتی غرض تم سے وابستہ نہیں ہے۔