سورة الشعراء - آیت 105
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور قوم نوح نے رسولوں کی تکذیب کی (٦)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف13۔ اگرچہ انہوں نے صرف ایک ہی پیغمبر نوح (علیہ السلام) کو جھٹلایا لیکن چونکہ ایک پیغمبر کو جھٹلانا دراصل اس دعوت کو جھٹلانا ہے جو تمام پیغمبر پیش کر رہے تھے۔ اس لئے فرمایا گیا کہ انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ نیز دیکھئے سورۃ الفرقان آیت 37۔ (قرطبی)