سورة الشعراء - آیت 103
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بے شک اس انقلاب حالت میں عبرت وموعظت کی بہت سی نشانیاں ہیں مگر ان میں اکثر لوگ ایمان وایقان کی دولت سے محروم تھے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف11۔ یعنی غور کرنے والوں کے لئے سامان عبرت ہے۔ ف12۔ یا ” ان قریش میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔“ زیادہ صحیح مطلب یہی دوسرا ہے کیونکہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی قوم كے لوگ تو سب کے سب کافر و مشرک تھے۔ (شوکانی)