سورة الشعراء - آیت 100
فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سو اب نہ تو ہمارا کوئی سفارشی ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ یعنی جن جن کو ہم دنیا میں اپنا سفارشی سمجھتے تھے اور ہمارا خیال تھا کہ ان کا دامن تھام لیں گے تو ہمارا بیڑا پار ہے آج ان میں سے کوئی نظر نہیں آتا۔