سورة الشعراء - آیت 83

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

خدایا، مجھے نبوت دے اور صلحاء میں داخل کر

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف11۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف اور اس کی نعمتوں کا اعتراف کرنے کے بعد اب دعا شروع کی تاکہ دوسرے بھی اقتدا کریں۔ ” حُكْمًا ‘‘سے مراد یہ ہے کہ اپنے دین کا علم اس کے احکام کا صحیح فہم اور قوت فیصلہ عنایت فرما۔ (شوکانی) ف12۔ جیسا کہ نبی ﷺ نے وفات کے وقت دعا فرمائی تھی :( ‌‌اللَّهُمَّ فِي ‌الرَّفِيقِ الْأَعْلَى)۔ اے اللہ مجھے بلند مرتبہ ساتھیوں میں پہنچا دے۔ (ابن کثیر)