سورة الشعراء - آیت 80
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ کہ جب میں بیمار پڑتا ہوں تو اپنی رحمت سے شفا دیتا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ بیماری ہو یا کوئی اور چیز سب اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے مگر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے ازراہ ادب بیماری کو اپنی طرف اور شفا کو اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت دی۔ (شوکانی)