سورة الشعراء - آیت 50

قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہوں نے جواب دیا کچھ نقصان کی بات نہیں ہم اپنے رب کے حضور ہی لوٹنے والے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یعنی بہرحال اللہ تعالیٰ کی طرف تو لوٹنا ہی ہے۔ اس طرح مریں گے تو شہادت کا درجہ پائیں گے اور صبر کا اجر ملے گا۔ (وحیدی)