سورة الشعراء - آیت 29
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے کہا اگر میرے سوا کسی دوسری ذات کو تو نے اپنا معبود بنالیا تو میں تجھے قید کردوں گا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ ہر ظالم و جابر حکمران اور مدعی باطل کا قاعدہ ہے کہ جب وہ دلیل کے میدان میں شکست کھا جاتا ہے تو آخری پناہ گاہ کے طور پر طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے لگتا ہے۔ چنانچہ یہی دھمکی فرعون نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو دی۔