سورة الشعراء - آیت 26
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
موسی نے کہا وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے ان آباء واجداد کا بھی جو پہلے گزر چکے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف14۔ یعنی میں تمہیں اس رب العالمین کی طرف دعوت دے رہا ہوں جو جس طرح آج تمہارا رب ہے کل تمہارے باپ دادا کا بھی رب تھا اور تمہاری آئندہ نسلوں کا بھی رب ہوگا۔ اس کی شان یہ نہیں کہ وہ کل تھا اور آج نہیں یا آج ہے اور کل نہیں ہوگا۔