سورة الشعراء - آیت 24
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
موسی نے جواب دیا وہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کارب ہے اگر تم یقین لانے والے ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف13۔ یعنی یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے مانے بغیر چارہ نہیں اگر تم میں ماننے کی ذرا بھی صلاحیت ہے۔