سورة الفرقان - آیت 71
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو شخص توبہ کرکے نیک عمل کرنے لگتا ہے تو وہی حقیقت میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ پہلا ذکر تھا کفر (کی حالت) کے گناہوں کا جو پیچھے ایمان لایا۔ یہ ذکر ہے اسلام میں گناہ کرنے کا، وہ بھی جب توبہ کرے یعنی پھرے اپنے کام سے تو اللہ کے یہاں جگہ پاوے۔ (موضح)