سورة الفرقان - آیت 65

وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ جو دعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم سے جہنم کے عذاب کو دور کردے، اس کا عذاب تو ہمیشہ کی تباہی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ یعنی ایسا چمٹ جانے والا جو کسی طرح الگ نہ ہو۔ اسی سے فریم ہے یعنی صاحب قرض جو پیچھا نہ چھوڑے۔ (قرطبی)