سورة الفرقان - آیت 62
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا اس شخص کے لیے جونصیحت حاصل کرنا چاہتا ہو یا شکر بجالانا چاہتا ہو (١٥)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف9۔ جیسا کہ دوسری آیت میں ” دَائِبَيْنِ “ (سورہ ابراہیم :33) فرمایا ہے۔ یعنی اپنے دستور پر چل رہے ہیں۔ چنانچہ جب رات جاتی ہے تو دن آجاتا ہے اور جب دن جاتا ہے تو رات آجاتی ہے۔ یا ” ایک کو ایک کا جانشین بنایا“ یا ” ایک کو ایک کا مخالف بنایا۔“ یعنی مگر رات تاریک ہے تو دن روشن۔ لفظ ” خلفا“ کے یہ تینوں معنی ہو سکتے ہیں۔