سورة الفرقان - آیت 58
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور آپ اس زندہ خدا پربھروسہ رکھیے جوکبھی مرنے والا نہیں اور اسکی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کرتے رہیے اور وہ خود اپنے بندوں کو گناہوں کی خبر رکھنے کو کافی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ چنانچہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ ذکر بکثرت فرمایا کرتے تھے : سبحانک اللھم ربنا و بحمدک۔ (ابن کثیر)