سورة الفرقان - آیت 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہی (حکیم وقدیر) جس نے پانی (نطفے) سے انسان کو پیدا کیا پھر (اس رشتہ پیدائش کے ذریعے سے) اسے نسب اور صہر رشتہ رکھنے والا بنایا، اور تیرا رب قدرت والا ہے (١٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ جس سے اس کی معاشرتی زندگی بنتی ہے اور اس کی نسل بڑھتی اور برقرار رہتی ہے۔