سورة الفرقان - آیت 43

أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی کیا آپ نے اس شخص کی حالت پر غور کیا ہے جس نے اپنے نفسانی خواہش کو اپنا معبود بنارکھا ہے؟ کیا آپ ایسے شخص کوراہ راست پر لانے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ اشارہ ہے کہ ان مشرکین کے پاس تقلید اور اتباع ہویٰ کے سوا دوسری کوئی دلیل نہیں ہے۔ (شوکانی) اور ” ہویٰ“ ہی سب سے بڑی گمراہی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ دنیا میں اللہ کے سوا جتنے خدائوں کی بندگی کی جاتی ہے ان میں سب سے بڑا خدا خواہش نفس ہے جس کی پیروی کی جائے۔ (طبرانی) ف3۔ یعنی جس کی قسمت میں ہی سعادت و ضلالت لکھی گئی ہو، اس کو اللہ کے سوا کوئی راہ پر نہیں لا سکتا۔