سورة الفرقان - آیت 35

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی ہارون کو ان کے ساتھ وزیر مقرر کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینے کی غرض سے ان واقعات میں اشارہ فرمایا ہے کہ انبیا کی تکذیب تو مشرکین کی پرانی عادت ہے۔ (شوکانی) 6۔ جس کی انہوں نے دعا کی تھی۔ (دیکھئے سورۃ طہٰ :29)