سورة الفرقان - آیت 30

وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (قیامت کے دن) رسول عرض کریں گے پروردگار (افسوس ہے) کہ میری امت نے قرآن (کی ہدایتوں اور تعلیموں پر عمل نہ کیا اور اس قرآن) سے رشتہ کاٹ لیا (اسی کا نتیجہ جو آج بھگت رہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

14۔ یعنی اس پر ایمان نہیں لائی اور اس کی بجائے دوسری باتوں پر عمل کرتی رہی۔ یا مطلب یہ ہے کہ میری امت نے اس قرآن کو اپنی بکواس کا نشانہ بنا لیا۔ ” مھجورا“ کے دونوں معنی ہو سکتے ہیں یعنی یہ یا تو ہجران (چھوڑنا) سے مشتق ہے اور یا ” ھحر“ سے جس کے معنی ” بکواس کرنا“ ہیں۔ (شوکانی)