سورة الفرقان - آیت 11

بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کے منکر ہیں، اور جو بھی قیامت کا منکر ہیں ہم نے ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کررکھی ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ اسی لئے بے خوفوں کی طرح جو منہ میں آتا ہے بک دیتے ہیں۔ ( ابن کثیر)