سورة الفرقان - آیت 5

وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ تو پہلو کی کہانی ہے جسے محمد نے لکھ لیا ہے اور صبح وشام اسے پڑھ کرسنایا جاتا ہے (٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی خود تو ان پڑھ ہے اس لئے دوسرے لوگوں کے ذمہ اس نے یہ کام لگا رکھا ہے کہ صبح و شام یہ لکھوائی ہوئی کہانیاں اسے پڑھ پڑھ کر سنائیں تاکہ اسے زبانی یاد ہوجائیں اور یہ بات ایسی تھی جس کے کذب و بہتان ہونے سے کسی کو شبہ نہیں ہو سکتا۔ (ابن کثیر)