سورة النور - آیت 44

يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(مگر) وہ رات اور دن کا الٹ پھیر کرتا رہتا ہے (اس لیے کوئی حالت بھی یہاں یکساں نہیں رہتی) بلاشبہ اس صورت حال میں ان لوگوں کے لیے بڑی ہی عبرت ہے جو صاحب بصیرت ہیں (٣٤)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ پہلے رات آتی ہے اور پھر دن اور پھر رات اور پھر دن۔ کبھی رات چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی دن۔ واضح رہے کہ زمین پر زندہ رہنے کے جتنے اسباب موجود ہیں رات دن کے اسی الٹ پھیر کی بدولت ہیں۔ اگر ہمیشہ رات رہتی یا ہمیشہ دن رہتا تو کوئی چیز پیدا نہ ہو سکتی۔ یہ سب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا بنایا ہوا نظام ہے۔