سورة النور - آیت 24

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن (ان کا کیا حال ہوگا) جب کہ ان کے خلاف خود ان کی زبانیں، ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ ان کرتوت کیسے کچھ رہ چکے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ یعنی اس بات کی گواہی دینگے کہ وہ دنیا میں یہ برے کام کرتے رہے ہیں۔