سورة البقرة - آیت 20
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ ۖ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُم مَّشَوْا فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(جب) بجلی (زور سے چمکتی ہے تو ان کی خیرگی کا یہ حال ہوتا ہے گویا) قریب ہے کہ بینائی اچک لے۔ اس کی چمک سے جب فضا روشن ہوجاتی ہے تو دوچار قدم چل لیتے ہیں۔ جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو (ٹھٹک کر) رک جاتے ہیں۔ اگر اللہ چاہے تو یہ بالکل بہرے اندھے ہو کر رہا جائیں۔ اور یقیناً اللہ ہر بات پر قادر ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6: اس آیت میں ان لوگوں کو متنبہ کیا ہے جو اپنی خداد اد صلاحیتوں کو رضائے الہی کے خلاف صرف کرتے ہیں کہ مبادا اللہ تعالیٰ ان صلاحیتوں کوسلب کرلے اور تم اندھے گونگے اور بہرے بن کر رہ جاؤ۔ (جامع البیان )