سورة المؤمنون - آیت 65

لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اب آج آہ و زاری نہ کرو (اس سے کیا فائدہ؟) تم ہماری طرف سے مدد پانے والے نہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ کیونکہ یہ جزا و سزا کا وقت ہے، عمل و توبہ کا وقت ختم ہوگیا۔ اب تمہاری چیخ پکار بے کار ہے۔