سورة المؤمنون - آیت 53

فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن لوگ آپس میں ایک دوسرے سے کٹ کر الگ ہوگئے اور اپنا دین الگ الگ کرلیا۔ اب جو جس کے پلے پڑگیا اسی میں مگن ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ یعنی اپنے آپ کو برحق اور دوسرے کو باطل پرست سمجھتا ہے۔