سورة المؤمنون - آیت 25

إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کچھ نہیں یہ پاگل ہوگیا ہے، پس (اس کی باتوں پر کان نہ دھرو) کچھ دنوں تک انتظار کر کے دیکھ لو، اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی کچھ مدت تک اسے کچھ نہ کہو شاید خو دم بکتے بکتے چپ ہوجائے، یا شاید اس کا دماغ درست ہوجائے اور سمجھ کی باتیں کرے۔