سورة الحج - آیت 70

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اے پیغمبر) کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ پر سب کچھ روشن ہے، جو کچھ آسمان میں ہے، جو کچھ زمینن میں ہے؟ یہ ساری باتیں نوشتہ میں ضبط ہیں، اور ایسا کرنا اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ لہٰذا وہ ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن میں تم لوگ اختلاف کر رہے ہو۔ (شوکانی) 3۔ یعنی زمین و آسمان کی ہر چیز کا علم رکھنا یا قیامت کے دن لوگوں کے اختلافات کا صہ چکا دینا۔