سورة الأنبياء - آیت 93
وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
مگر لوگوں نے آپس میں اختلاف کر کے اپنے (ایک ہی) دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے، (بالآخر) سب کو ہماری ہی طرف لوٹنا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9۔ یعنی توحید کی سیدھی راہ چھوڑ کر مختلف گروہوں میں بٹ گئے، کوئی یہودی ہوگیا، کوئی نصرانی، کوئی مجوسی اور کوئی بت پرست وغیرہ۔ ف 10۔ اس وقت معلوم ہوجائے گا کہ توحید کی اصل راہ چھوڑنے کا نتیجہ ان کے حق میں کیسا رہا؟