سورة الأنبياء - آیت 92
إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(ان تمام رسولوں کے ذریعہ سے ہم نے جو تعلیم دی تھی وہ یہی تھی کہ) یہ تم سب کی امت فی الحقیقت ایک ہی امت ہے (الگ الگ دین اور الگ الگ گروہ بندیاں نہیں ہیں) اور میں ہی تم سب کا (تن تنہا) پروردگار ہوں، پس چاہیے کہ میری ہی بندگی کرو، (اور اس راہ میں الگ الگ نہ ہو)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ جس میں کسی نبی اور کسی شریعت کا اختلاف نہیں ہے سواسی کو اختیار کرنا اور اسی پر قائم رہنا تمہیں واجب ہے۔ مراد ہے مذہب توحید یعنی اسلام۔۔ یہاں ” أُمَّةٗ “ کے معنی دین یا مذہب کے ہیں جیسا کہ سورۃ زخرف (آیت 22) میں ہےİ إِنَّا وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٖ Ĭ کہ ہم نے اپنے آبا و اجداد کو ایک امت (یعنی دین) پر چلتے پایا۔ (قرطبی، شوکانی)