سورة الأنبياء - آیت 78

وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور داؤد اور سلیمان (کا معاملہ بھی یاد کرو) جب وہ (ملک کے) کھیت میں کہ لوگوں کی بکریاں اس میں منتشر ہوگئی تھیں حکم چلاتے تھے اور ہم ان کی حکم فرمائی دیکھ رہے تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4۔ حضرت دائود اور سلیمان پیغمبر ہونے کے ساتھ فرمانروا بھی تھے۔ اس لئے رعایا کے مقدمات کا فیصلہ کرنا ان کے فرائض میں داخل تھا۔