سورة الأنبياء - آیت 73
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ ۖ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے انہیں (انسانوں کی) پیشوائی دی تھی، ہمارے حکم کے مطابق وہ راہ دکھاتے تھے، ہم نے ان پر وحی بھیجی کہ ہر طرح کی بھلائی کے کام انجام دیں، نیز نماز قائم رکھیں اور زکوۃ ادا کریں، وہ ہماری بندگی میں لگے رہتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ یعنی صرف خود ہی فرمانبردار نہ تھے بلکہ ہمارے وحی کے مطابق دوسروں کو بھی حق کی طرف دعوت دیتے تھے۔ معلوم ہوا کہ ہر قسم کی دعوت وارشاد کا کام اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہونا چاہیے۔ (کبیر)