سورة الأنبياء - آیت 52
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا تھا یہ کیا مورتیاں ہیں جن کی پوجا پر تم جم کر بھیٹھ گئے ہو؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ یعنی جن کی پوجا پاٹ میں تم لگے رہتے ہو یہ کس کام کی ہیں اور کیا ہیں؟