سورة الأنبياء - آیت 51
وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اس سے پہلے ہم نے ابراہیم کو اس کے درجہ کے مطابق سمجھ بوجھ عطا فرمائی تھی اور ہم اس کی حالت سے بے خبر نہ تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1۔ یعنی حضرت موسیٰ اورهارون علیہما السلام کو کتاب دینے سے پہلے یاسن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے (جامع البیان) یہاں ” رُشۡد“ سے خاص قسم کا رشد مراد ہے جو حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے شایان شان تھا۔ اس سے بعض نے نبوت بھی مراد لی ہے مگر اپنے عموم کے اعتبار سے یہ لفظ ہر قسم کے رشد و ہدایت کو شامل ہے۔ (کبیر)