سورة الأنبياء - آیت 32

وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا ۖ وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے آسمان کو ایک چھت کی طرح بنا دیا (ہر طرح کے نقص اور خرابی سے) محفوظ مگر یہ لوگ اس کی نشانیوں سے رخ پھیرے ہوئے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 امام رازی لکھتے ہیں کہ پہلی تشریح زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے گو دوسری تشریح بھی غلط نہیں ہے۔ دیکھیے (سورج حج 65، فاطر 41، حجرات :17) ف 3 جیسے چاند سورج اور تارے وغیرہ۔