سورة الأنبياء - آیت 12

فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب ہمارا عذاب انہوں نے محسوس کیا تو دیکھو اچانک بستیوں سے بھاگے جارہے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 ” رکض“ کے لفظی معنی جانور کو ایڑلگا کر بھگانے کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب ہمارا عذاب ان کے سروں پر پہنچ گیا تو انہوں نے عذاب سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی۔