سورة البقرة - آیت 242
كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس طرح اللہ تم پر اپنی آیتیں واضح کردیتا ہے تاکہ عقل سے کام لو اور سوچو سمجھو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4یہاں تک نکاح وطلاق وغیرہ سے متعلقہ مسائل ختم ہوئے۔ (موضح) آخر میں ان معا شرتی مسائل کی اہمیت کے پیش نظر اہل عقل کو مخاطب کیا ہے۔